ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین گنڈاپور نے دیگر پارٹی رہنماوں سے ملاقاتوں   کی افواہوں کو مسترد کر دیا

ڈی آئی خان:تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا اور اگر کہیں جاؤں گا تو خود عوام کو بتاؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ ایک عرصے سے جاری ہے اور عمران خان ناحق قید اور جعلی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا اور آئین و قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے، جن اقدامات کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر فیملی ملاقات طے ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے بھائی ہیں اور اب وزیراعلیٰ ہیں، اور ان کے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں، جب تک زندہ ہوں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گا اور عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سے ملاقات پر پھیلائی جانے والی افواہیں اور ڈرامے چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے، وہ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور پارٹی کے موقف کی مکمل حمایت کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں