ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد : پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو پیشگی اقدامات کیلیے الرٹ جاری کر دیا، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور کولائی پالس میں 20 سے 22 دسمبر بارش کا امکان ہے۔

پیشگوئی میں بتایا گیا کہ مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، خیبر، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، کرک، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلیات میں بھی سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور بل بورڈز کو محفوظ بنانے، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو دوران برفباری زیادہ پانی، خوراک اور ادویات ساتھ رکھنے کی اپیل کی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں