ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان، دتہ خیل بویا پوسٹ پر خودکش دھماکا

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل بویا پوسٹ پر خودکش حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مقامی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور خودکش حملے کے مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی استعمال کی۔

حملے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس، سیکیورٹی ادارے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہیں تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے اور مزید خطرے کو ٹالا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں