ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا میں کمی، توشہ خانہ ٹو کے تحریری فیصلے میں وضاحت

اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور فی کس 1 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان خیانت مجرمانہ کے مرتکب پائے گئے۔ عمران خان کو دفعہ 409 کے تحت 10 سال جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ مجرموں کی زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے کی وجہ سے کم سے کم سزا دی گئی، اور ان کے سابقہ عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کیا گیا ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اضافی 6، 6 ماہ قید کا نفاذ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں