ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ میں ایک اور الیکٹرک شٹل بس سروس کا آغاز

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسار روٹ پرایک اور الیکٹرک شٹل بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا الیکٹرک ٹرانزٹ نیٹ ورک ہے جہاں الیکٹرک بی آرٹی نیٹ ورک ام القریٰ فار ڈیولپمنٹ الیکڑومین نے لانچ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ خطے میں پہلا سسٹم ہے جس میں الیکٹرک بسوں کے ساتھ بی آر ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو مسافروں کو بھر پور تحفظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسار روٹ تقریباً 4 کلو میٹر طویل ہے جو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن کو مسجد الحرام سے جوڑتا ہے۔ مذکورہ روٹ میں 2 مرکزی سٹیشن اور 11 اسٹاپ شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ بسیں 15 کروڑ 80لاکھ کلو میٹر سے زیادہ سفر کریں گی اور عام بسوں کے مقابلے میں تقریبا 3 کروڑ 15لاکھ کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کریں گی۔ اس رپورٹ سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ نیٹ ورک کو ساڑھے 12 کروڑ سے زیادہ مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں