ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا پاکستان،آسٹریلیا کے درمیان تجارت بڑھانے پرزور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلام آباد میں آسٹریلیا کے نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنرTim Kane سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں آسٹریلوی دلچسپی کا بھی خیرمقدم کیا اور ریکوڈک کو پاکستان میں اس شعبے کی بے پناہ صلاحیت کی ایک روشن مثال قرار دیا۔انہوں نے آسٹریلیا میں متحرک پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کام کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کرکٹ کیلئے دونوں اقوام کے مشترکہ جذبے سمیت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مضبوط روابط اور ثقافتی رشتوں کی اہمیت پر زور دیا۔شہباز شریف نے سڈنی میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں معصوم جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں