ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: فجیرا پورٹ سے پیٹرول لانے والے پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق

متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر پاکستان آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ایک جہاز میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جہاز کے ایک ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا، جہاں حفاظتی اقدامات میں مبینہ غفلت کے باعث ایک کریو ممبر جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے نتیجے میں جہاز کا پمپ مین بھی زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی عملے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ زیر علاج ہے۔

پی این ایس سی کے مطابق جاں بحق ہونے والے کریو ممبر کی میت کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد گوادر پورٹ سے اس کے آبائی علاقے بھکر روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں