ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاغی، 179 افغان شہری گرفتار

چاغی:بلوچستان میں حکام کے مطابق ضلع چاغی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی خواتین اور بچوں سمیت 179 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چاغی میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان افغان شہریوں کو سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کا تعلق بغلان، ہرات اور دیگر علاقوں سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد کسی قانونی دستاویز کے بغیر چاغی میں داخل ہوئے تھے اور یہاں سے وہ ایران جانا چاہتے تھے۔

ضلع چاغی بلوچستان کا واحد ضلع ہے جس کی سرحدیں شمال میں افغانستان جبکہ مغرب میں ایران سے لگتی ہیں۔

اتوار کو اس ضلع کے علاقے نوکنڈی میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کی ایک گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا تھا جس میں نو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں