ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین : کوئلے کی کان میں انتظامیہ کی غفلت‘ متعدد افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں موجود کوئلے کی کان میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میںمتعدد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبے ہیلونگ جیانگ میںانتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک جان لیوا حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ حادثہ ہیلونگ جیانگ فینگ یوان مائننگ کمپنی لمیٹڈ کی ڈیٹونگ گو کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے بعد ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہےں۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں