ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوروں نے واردات کا نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے، جس میں بچوں اور بیروزگار افراد کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بہتری کے لیے ای چالان سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بعد ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر کل اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی سنا گیا اور ان سے ای چالان سسٹم سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کی چھوٹی اور عمومی غلطیوں پر چالان کی شرح کم کی جائے گی۔

وزیرداخلہ سندھ کے مطابق پورٹ سے چلنے والے ٹرالرز پر دن کے اوقات میں پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ واٹر ٹینکرز پر مکمل پابندی ممکن نہیں کیونکہ اس سے کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجری اور دیگر تعمیراتی سامان کی ترسیل پر دن کے اوقات اور اسکول ٹائم کے دوران پابندی لگا دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں