اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی اور دشمن کے سات طیارے مار گرائے گئے۔
کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے اور کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام نے ہمیشہ مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا درس دیا ہے اور دکھی انسانیت کے لیے خدمت کرنا ہر شہری کا فریضہ ہے۔ انہوں نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے مئی میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے خلاف تاریخی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے سات طیارے گرائے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور آج ان کی سالگرہ کے موقع پر وہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے۔