تائی پے: تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 73 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ دارالحکومت تائی پے سمیت مختلف علاقوں میں واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاحال جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر ییلان سے تقریباً 32 کلومیٹر دور تھا۔، تاہم حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔