ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یارخان: سگریٹ پیتے ہوئے شعلہ کپڑوں پر گرنے سے شخص بری طرح جھلس گیا

رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سگریٹ پیتے وقت ایک شعلہ اچانک کپڑوں پر گر گیا، جس کے باعث سگریٹ نوشی کرنے والا شخص شدید طور پر جھلس گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 45 سالہ اقبال سگریٹ پی رہا تھا کہ اسی دوران سگریٹ کا جلتا ہوا شعلہ اس کے کپڑوں پر آ گرا، دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ بری طرح جھلس گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے باعث پہلے تحصیل اسپتال لیاقت پور منتقل کیا، جہاں سے بعد ازاں اسے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کا جسم تقریباً 30 فیصد تک جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں