ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیلنسکی نے صدر ٹرمپ سے 50 برس کی امریکی سیکورٹی گارنٹی مانگ لی

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اور ٹرمپ نے اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر زیلنسکی نے یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ امریکا یوکرین کو مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے گا۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ موجودہ معاہدوں میں 15 سال کی سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہیں، جنہیں آگے بڑھانے کی گنجائش رکھی گئی ہے، تاہم یوکرین کی خواہش ہے کہ یہ مدت مزید طویل ہو۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اس وقت بھی جنگ کی حالت میں ہے اور یہ تنازع تقریباً 15 سال سے مختلف شکلوں میں جاری ہے، اسی لیے یوکرین چاہتا ہے کہ سیکیورٹی ضمانتیں 30، 40 یا حتیٰ کہ 50 سال کے لیے دی جائیں۔

زیلنسکی کے مطابق انہوں نے یہ بات براہِ راست صدر ٹرمپ کے سامنے رکھی، جس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ زیلنسکی نے کہا کہ اگر ایسا فیصلہ ہوا تو یہ امریکا کی جانب سے ایک تاریخی قدم ہوگا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں