ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا بھارتی شہریوں کے جرائم اور غیرقانونی آمد پر پریشان،وارننگ جاری کردی

واشنگٹن: امریکا بھارتی شہریوں کے جرائم و حرکات اور غیرقانونی آمد پر پریشان ہوگیا، بھارت میں امریکی سفارت خانے نے تمام بھارتیوں کو وارننگ جاری کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز بھارت میں قائم امریکی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی امریکی قانون توڑے گا تو اسے سخت قانونی نتائج بھگتنے ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں غیرقانونی ہجرت کے خاتمے اور سرحدوں و شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ٹرمپ انتظامیہ اپنے شہریوں اور سرحدوں کا تحفظ چاہتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ یا پاکستان سمیت دیگر ممالک، جن میں افغانستان، شام، میانمار اور چین شامل ہیں، میں قائم امریکی مشنز نے اس نوعیت کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں