ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال نو کا تحفہ، یو اے ای نے نجی شعبےکے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا

متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کے مطابق یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں اماراتی شہریوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 6 ہزار درہم مقرر ہوگی۔ وزارتِ انسانی وسائل نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم سے متعلق تمام مراحل پر لاگو ہوگا۔

وزارت نے بتایا کہ آجرین کو تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار نوٹیفکیشنز بھیجے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اگر کسی اماراتی ملازم کی تنخواہ مقررہ حد تک نہ بڑھائی گئی تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ پر نئے، تجدید شدہ یا ترمیم شدہ ورک پرمٹس کی درخواستیں قبول یا پراسیس نہیں کی جائیں گی۔

وزارت نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر 30 جون 2026 تک تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جولائی سے متعلقہ اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں