ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں سرد موسم کی آمد، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں پہلی بارش ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم مزید خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کا آغاز رات گئے ہوا، آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، ضیاء الدین احمد روڈ اور سول لائنز میں بادل جم کر برسے۔ شاہراہِ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشید روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ سائٹ ایریا، میٹروول اور اورنگی ٹاؤن میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید بارش کا امکان نہیں تاہم صبح کے اوقات میں ہلکی پھوار پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب برف سے ڈھکے پہاڑوں اور ہر جانب پھیلے حسین مناظر نے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ادھر حیدرآباد اور جامشورو میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ دادو، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بادل برسے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے باعث 40 سے زائد فیڈرز بند کر دیے گئے جس سے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، سمنگلی روڈ، اسپنی روڈ بروری اور مغربی بائی پاس پر بھی صورتحال متاثر رہی۔ لسبیلہ اور وندر میں بھی بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں اور کرک میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی آج بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی وادیوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں