ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن بڑھادی گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق انتظامیہ کو پابندی کے نفاذ کے لیے 15 جنوری تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایم ٹیگ لگوانے کے لیے آج رات 12 بجے تک کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اس اضافی مہلت کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت میں اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں