ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی میں سال نو پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

دبئی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سالِ نو کی رات پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، آن لائن بکنگ اور مشترکہ سفری سہولیات استعمال کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد سے زیادہ رہی، جبکہ گزشتہ سال نئے سال کی رات تقریباً 25 لاکھ افراد نے مختلف سفری سہولیات سے فائدہ اٹھایا تھا۔

آر ٹی اے کے مطابق نئے سال کی تقریبات کے دوران دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائنز پر تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار مسافروں نے سفر کیا، جبکہ بسوں اور آن ڈیمانڈ بس سروس کے ذریعے 5 لاکھ سے زائد افراد نے آمد و رفت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی رات 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد مسافروں نے ٹیکسی سروس استعمال کی، جبکہ 77 ہزار افراد نے میرین ٹرانسپورٹ کے تحت کشتیوں کے ذریعے سفر کیا۔

اس کے علاوہ آن لائن بکنگ پر چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد نے آمد و رفت کی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں