ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وینزویلا کے انتظامات امریکا دیکھے گا، امریکی صدر کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کے بعد ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد اس نوعیت کی کارروائی نہیں دیکھی،  امریکا نے وینزویلا کے خلاف غیر معمولی آپریشن کیا جبکہ اس سے قبل ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے، جسے آپریشن ہیمر کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت رات کے اندھیرے میں گرفتار کیا گیا اور دونوں کو امریکی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا، مادورو ایک ظالم حکمران تھے جو اپنے لوگوں کو گرفتار اور قتل کرواتے رہے،یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کی گئی ہے اور اب وینزویلا کے انتظامی معاملات امریکا دیکھے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام دہائیوں سے مشکلات کا شکار تھے، حالانکہ ملک کے پاس بے پناہ وسائل موجود ہیں،  مادورو ایک مجرمانہ نیٹ ورک چلا رہے تھے جو امریکا کو منشیات فراہم کرتا تھا، اسی لیے ان پر کرمنل چارجز عائد کیے جائیں گے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا پر ایک اور حملے کے لیے بھی تیار ہے، امریکی تیل کمپنیاں اب وینزویلا جائیں گی اور وہاں کے عوام کے لیے بہتر فیصلے کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی گزشتہ آٹھ ماہ سے محفوظ ہے اور اس پر وہ نیشنل گارڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکر گزار ہیں،  مادورو اب امریکا کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنیں گے اور کراکس میں کامیاب آپریشن امریکا کو دھمکیاں دینے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

امریکی صدر نے آخر میں کہا کہ امریکا اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے گا اور منشیات کے کارٹلز کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں