ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرگودھا میں ٹک ٹاک ویڈیو کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

سرگودھا کے نواحی علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تحصیل شاہ پور سٹی کے علاقے کنڈان کے قریب پیش آیا، جہاں 2 گروپوں کے درمیان ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔

فائرنگ کے دوران مسعود نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شامل 55 سالہ شخص آج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں