ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عدلیہ آزاد ہوتی تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، علیمہ خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مقدمات کا مقصد صرف دباؤ ڈالنا ہے اور وہ جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو بانی پی ٹی آئی آج جیل میں نہ ہوتے، کل ایک بجے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں گی جہاں شہدا اور غیر قانونی گرفتاریوں کے حوالے سے سورہ یاسین بھی ختم کی جائے گی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کے ووٹ کا حق ختم کیا گیا اور مرضی کے ججز لگا کر سزائیں دی گئی ہیں، ان پر لگائے گئے الزامات صرف بانی کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو وہ جیل کے باہر سڑک پر بیٹھ کر انتظار کریں گی، ووٹ چوری کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور پنجاب حکومت ایک ڈری ہوئی حکومت ہے، جس نے مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں قبضہ کیا ہے۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ پرامن جدوجہد جاری رکھیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی کے مطابق جدوجہد عبادت ہے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد ضروری ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں