اسلام آباد: شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کل اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کل اخبارات میں اشتہار دیں تاکہ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا جا سکے۔
عدالت نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے کیس کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی، اس لیے آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جس کی سماعت جاری ہے۔