ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں زیادہ تر اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا نہیں اترتے، رپورٹ

بلوچستان میں ہیلتھ سروسز کے معیار سے متعلق ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں صوبے بھر میں صرف 11 اسپتال مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ان 11 میں سے صرف 2 سرکاری جبکہ 9 نجی اسپتال ایسے ہیں جنہیں ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے پر لائسنس جاری کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس 1540 اسپتال، لیبارٹریز اور طبی مراکز رجسٹرڈ ہیں، تاہم 1529 ادارے علاج کے بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صوبے کے کئی سرکاری اسپتال بھی بغیر لائسنس کے کام کر رہے ہیں، جو مریضوں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔

کمیشن حکام نے ناقص معیار اور مریضوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے طبی اداروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں