ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دورِ صدارت کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ تائیوان کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کریں گے۔

نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر چین کا اپنا مؤقف ہے اور شی جن پنگ تائیوان کو چین کا حصہ سمجھتے ہیں، تاہم ان کے خیال میں چینی صدر ان کے دورِ حکومت میں کسی فوجی اقدام کی طرف نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کے حوالے سے چین کیا فیصلہ کرتا ہے یہ بیجنگ کی قیادت پر منحصر ہے، لیکن امریکا تائیوان کے خلاف کسی بھی کارروائی پر خوش نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف فوجی قدم اٹھانے سے گریز کرے گا۔

روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ اگر امریکا اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیا جائے، تاہم مستقبل میں کسی نئے جوہری معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں