ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے

امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق اتحادی افواج کے تعاون سے شام میں داعش کے متعدد مراکز پر وسیع فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ سینٹکام نے ان حملوں کو “آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک” کا حصہ قرار دیا ہے، جس کا آغاز 19 دسمبر 2025 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

یہ آپریشن 13 دسمبر کو شام کے شہر پالمیرا میں داعش کے ایک حملے کے بعد شروع کیا گیا، جس میں امریکی اور شامی افواج کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس واقعے میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری مترجم ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق حالیہ فضائی حملوں کا مقصد داعش کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھنا، آئندہ ممکنہ حملوں کو روکنا اور خطے میں موجود امریکی اور اتحادی افواج کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

سینٹکام نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچایا گیا تو ذمہ دار عناصر کو دنیا کے کسی بھی کونے میں تلاش کرکے سخت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں