ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تریپورہ: مسجد میں آگ، مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس

تری پورہ: بھارتی ریاست تری پورہ کے فاٹیکروئے اسمبلی حلقے کے شمولتلا علاقے کی ایک مسجد میں آگ لگ گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجد کے اندر قرآن مجید کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران کچھ قریبی کچی بستیوں میں بھی آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں مسلم کمیونٹی میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ آر ایس ایس کے کارکنان نے مسجد سمیت تقریباً 17 گھروں کو آگ لگا دی اور اس سے قبل لاکھوں روپے بھتہ مانگا گیا تھا، جو نہ دینے پر یہ کارروائی کی گئی۔
مسلم برادری کا حکومت سے مطالبہ ہےکہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو گرفتار کرکے فوری قانونی کارروائی کی جائے اور ہمیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، عوام کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی کمیونٹیز اور انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق مسلمانوں کے خلاف حملے اور ظلم کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں