ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کے بحری بیڑے کا مسقط کی سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ، عمانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں

پاک بحریہ کے بحری بیڑے نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں واقع سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ کیا، جہاں عمانی حکام نے بحری بیڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے بحری بیڑے میں پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر شامل تھے۔ بندرگاہ  کے دورے کے دوران مشن کمانڈر اور بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران نے عمان کی نیول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

مشن کمانڈر نے عمان کی رائل بحریہ کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز کے ساتھ ملاقات بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی سینٹر کے کمانڈر، نیول بیس کے کمانڈر سید بن سلطان اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے بھی ملاقات کی گئی۔

دورے کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے عمان کی رائل بحریہ کے جہاز ’’خصب‘‘ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔ یہ مشق دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون اور تجربات کے تبادلے کا حصہ تھی۔

اعلامیے کے مطابق بندرگاہی دورے اور مشترکہ بحری مشقیں پاک بحریہ اور عمانی رائل بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے معمول کا حصہ ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں