میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغِ جناح ایک وسیع میدان ہے جسے بھرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی میں جلسے کے حوالے سے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے کارکن موجود نہیں تھے تو وہ ہم سے کہتے، ہم فراہم کر دیتے۔
دوسری جانب وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے میں عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، مگر وہ دوسرے صوبوں میں پہیہ جام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں جلسہ کیا۔ نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مختلف مقامات پر پولیس نے کارروائیاں کیں، تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن جلسے میں شریک ہوئے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ دونوں میں ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا، اب وہ خیبرپختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے۔