ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرسٹر گوہر کی حکومت پر تنقید، سندھ حکومت کے غیر جمہوری رویے پر تحفظات

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ نئے سال کے آغاز کے باوجود پاکستان کے مسائل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کے مسائل جوں کے توں ہیں اور عوام کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے سندھ حکومت کے رویے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا، خاص طور پر سندھ حکومت کے آخری دن کے رویے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا مگر سندھ حکومت نے اس موقع پر جمہوری انداز میں رویہ اختیار نہیں کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو ٹوپی اور اجرک کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے تھا، جو کہ سندھ کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں، موجودہ حکومت اب اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹ کر ونڈربوائے  (ہچکچاتی حکومت) کی متلاشی ہوگئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے تاکہ حکومت ہوم الون (تنہا) ہونے کے خطرات سے بچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال میں جلد ہی کوئی مثبت تبدیلی نہ آئی تو حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں