ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی اسمبلی کی سیکورٹی کمیٹی کا کور کمانڈر پشاور کو بریفنگ کا خط تنازع بن گیا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کے لیے لکھا گیا خط تنازع کا سبب بن گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا کہ صرف فوجی آپریشنز کے ذریعے پائیدار امن ممکن نہیں، بلکہ سیاسی اور سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے جنگ نیوز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبائی اسمبلی یا حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ براہِ راست فوجی قیادت، خصوصاً کور کمانڈر یا جی ایچ کیو سے اِن کیمرا بریفنگ کا مطالبہ کریں۔ ذرائع کے مطابق، خط تاحال کور ہیڈکوارٹر کو موصول نہیں ہوا اور امن و امان پر ایسی بریفنگ کے لیے وفاقی منظوری لازمی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ روزمرہ رابطے اور کوآرڈینیشن کی اجازت اپنی جگہ موجود ہے، لیکن اِن کیمرا بریفنگ حساس اور باضابطہ ادارہ جاتی عمل ہے، جس کے بغیر کوئی اقدام غیر معیاری سمجھا جائے گا۔ اس معاملے سے صوبائی اسمبلی اور سکیورٹی اداروں کے درمیان ممکنہ تناؤ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں