ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین مذہب کیس میں ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت کے روبرو شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس دوران عبوری ضمانت پر رہا ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

جونئیر وکیل نے عدالت میں ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی جس پر عدالت نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا ملزم رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عمرے پر ہیں جس کے بعد  عدالت دونوں فریقین کی رضا مندی سے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ ملزم رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں