ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی ایپولس: ICE اہل کار کی فائرنگ سے شہری زخمی، مظاہرے جاری

منی ایپولس میں وفاقی امیگریشن ایجنسی (ICE) کے اہل کار نے ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ICE اہل کار کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی، جس کے بعد شہر میں مظاہرے اور غم و غصے کا ماحول پیدا ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب اہل کار نے مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی ICE اہل کار کی فائرنگ سے منی سوٹا میں تین بچوں کی ماں ہلاک ہو گئی تھی، جس کے بعد شہریوں نے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا تھا۔ مظاہرین وفاقی امیگریشن حکام کے خلاف شدید غصہ ظاہر کر رہے ہیں اور ICE اہل کاروں کے شہر سے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شہر میں احتجاج کے دوران ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکن اور مقامی رہنما اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ICE کے اقدامات سے کمیونٹی میں خوف و بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں