ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا غزہ بورڈ آف پیس کی تشکیل مسترد کرنے کا اعلان، امریکی منصوبے پر تحفظات

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں مجوزہ بورڈ آف پیس  کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے اور اس حوالے سے اسرائیل سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے متعلق کسی بھی انتظامی یا سیاسی فیصلے میں اسرائیل کو نظر انداز کرنا قابلِ قبول نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے جڑے معاملات براہِ راست اسرائیل کی سلامتی اور قومی مفادات سے وابستہ ہیں، اس لیے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی منصوبے میں اسرائیل کی رائے اور شمولیت ناگزیر ہے،غزہ کے مستقبل سے متعلق فیصلے یکطرفہ طور پر مسلط نہیں کیے جا سکتے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ گڈیون سار نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاملے پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے بات کریں گے تاکہ اسرائیل کے تحفظات سے امریکی حکام کو آگاہ کیا جا سکے، اسرائیل اپنے سکیورٹی خدشات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق بورڈ کا مقصد غزہ میں سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیرِ نو کے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ بورڈ فلسطینی اتھارٹی اور غزہ کی مستقبل کی حکومت میں اصلاحات کی راہ ہموار کرنے کے لیے بھی کام کرے گا، اسرائیل کی جانب سے اس منصوبے کی کھلی مخالفت کے بعد غزہ بورڈ آف پیس پر عملدرآمد اور اس کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ سوالات جنم لے رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں