ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم لیڈر پرکوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائےگا، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ پورے خطے کو ایک مکمل جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر ڈین شیپیرو کے اس دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، ایرانی صدر نے کہا کہ ایسے بیانات نہایت خطرناک ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کو درپیش مشکلات اور معاشی پریشانیوں کی اصل وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے برسوں سے عائد کی گئی غیرانسانی پابندیاں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ایرانی قوم کے خلاف کھلی جنگ تصور کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں