چترال میں رہائشی مکان پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے مطابق حادثہ ڈومیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں برفانی تودہ اچانک ایک رہائشی مکان پر گرا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔