ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے موسم انتہائی سرد، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آگیا

کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر میں رات بھر تیز اور سرد ہوائیں چلتی رہیں، جس کے نتیجے میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سردی کی شدت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سردی کی لہر مزید شدید ہو گئی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا جا رہا ہے۔ چمن میں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور وہاں سردی کی شدت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث کراچی میں اتوار تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ نارتھ کراچی میں 20، گلشن معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 اور سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں