ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین: غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار

اسپین کے وزیر اعظم نے امریکا کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فیصلے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ اسپین نے اِس نام نہاد پیس بورڈ میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوت کی قدر کرتے ہیں، لیکن ہم اسے قبول نہیں کرتے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہاکہ یہ بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے، اس میں فلسطینی اتھارٹی بھی شامل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں  پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں