ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایبٹ آباد میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیوکرلیا گیا، محفوظ مقام پر منتقل

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، چھانگلہ کے قریب پھنسنے والے سیاحوں کی 2 گاڑیوں کو مقامی لوگوں اور ریسکیو نے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے جب کہ مری روڈ سمیت کئی لنک روڈ بحال نہ ہوسکیں۔

ملک بھر کے متعدد بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن سردی کی شدت تاحال برقرار ہے، بارش اور برفباری کے بعد مری روڈ سمیت تمام لنک روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں، جس وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا۔

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام چھانگلہ گلی قریب 2 سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں تھیں، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد موجود تھے تاہم مقامی لوگوں اور ریسکو اہلکاروں نے ان افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

بارش اور برف باری کے بعد تاحال مری روڈ سمیت کئی لنک روڈ ٹریفک کے لیے بحال نہ ہو سکے جب کہ مری میں گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں