ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقتی طور پر رک گیا ہے، تاہم گزشتہ چند روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ برف جمع ہے، جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں۔

اپر ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کاغان شہر تک سڑک کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ شوگران میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

کالام، ملم جبہ اور گبین جبہ میں برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح لوئر دیر اور کرم میں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، جہاں برف میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب استور میں شدید برف باری کے بعد نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور استور ویلی روڈ تاحال بحال نہیں ہو سکا۔ ہنزہ کے زلزلہ متاثرہ علاقے چیپورسن میں تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث کئی خاندان دیگر علاقوں کو منتقل ہو گئے ہیں۔

شمالی بلوچستان اور بالائی سرحدی علاقوں میں سائبیرین ہواؤں کے باعث ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں