ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔

کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت 5، گوادر میں 6 اور تربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

سخت سردی کے باعث کوئٹہ، قلات اور زیارت میں سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ہے جبکہ گھروں کی پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنیں بھی منجمد ہو چکی ہیں۔ شدید سرد موسم میں زیارت اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بدستور برقرار ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں