ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی سمت پیش رفت سے سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع موجود تھا، تاہم اسے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق محکمہ دفاع ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق اقدامات کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور صدر جو بھی فیصلہ کریں گے پینٹاگون اس پر عمل درآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ تعینات کر دیا ہے۔ ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بحری بیڑہ پوری طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں