ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

کینیبرا :آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ جون 2026 کے بعد اس کا افغان سفارتخانہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے گا۔ آسٹریلوی محکمہ خارجہ و تجارتی امور نے کہا ہے کہ طالبان کے متعین سفارتکار اور اعزازی قونصلر سمیت کسی نمائندے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور پرتشدد پالیسیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، جن کی وجہ سے افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے، وہ طالبان کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم نہیں کرتی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق طالبان کے زیر انتظام اداروں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اختلاف رائے پر پابندیاں معمول کی بات ہیں، جس پر آسٹریلوی حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسی حوالے سے ریفیوجی کونسل آسٹریلیا نے بتایا کہ افغانستان میں شہری طالبان کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے میں خوفزدہ ہیں اور عام لوگ طالبان کے قوانین کے نفاذ سے پریشان ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں