ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنے سیاسی عزائم مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ممالک کے ساتھ شیئر نہیں کرتا۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور ان بات چیت کو کسی نتیجے تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ یہی ہے کہ ایران مذاکرات کرے، اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیا پیش رفت ممکن ہے، ورنہ حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر جنگی جہازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حالیہ مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق امریکا اپنی سیاسی حکمتِ عملی مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو آگاہ نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام کسی معاہدے کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں اور ڈیڈ لائن کے بارے میں صرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی حتمی وقت مقرر ہے یا نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں