ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپسٹین کیس میں نامزدگی، برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا

ایپسٹین کیس میں تعلق کے الزامات کے بعد برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لارڈ مینڈلسن کے مطابق وہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہتے، اس لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تازہ ریلیز فائلز میں بتایا گیا ہے کہ ایپسٹین نے 2003 اور 2004 کے دوران لارڈ مینڈلسن کے لیے 55 ہزار پاؤنڈ کی رقم بنائی اور اس کے علاوہ 25 ہزار ڈالر کی تین ادائیگیاں بھی کیں۔

لارڈ مینڈلسن نے کہا کہ انہیں رقم وصول کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی انہیں یاد ہے، اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ دستاویزات مستند ہیں یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں