ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹری؛ جنگلی گیدڑ کے حملے میں سوا سال کی بچی اور والد شدید زخمی


کوٹری:

نوری آباد کے علاقے جوکھیو مور کے قریب جنگلی گیدڑ نے گھر میں گھس کر سوا سال کی بچی اور والد کو شدید زخمی کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں ولی داد جوکھیو کے ایک گھر میں جنگلی گیڈر کے حملے میں پندرہ ماہ کی بچی نورالحرم اور والد معلم جوکھیو زخمی ہوگئے، بچی کے چہرے پر بہت زیادہ زخم آئے ہیں۔


Express News

راولپنڈی؛ گیدڑ کا ماں اور بچے پر حملہ، شدید زخمی

واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب گھر کے تمام مکین سوئے ہوئے تھے، دیگر اہل خانہ کے شور مچانے پر گیدڑ بھاگ گیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈاگ بائٹ ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے، بچی کا چہرہ متاثر ہے جس کا علاج جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں