ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ نے ایرانی ادارے اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں برطانوی حکومت نے 10 ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کو تازہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ان افراد اور ادارے پر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں کے تحت نامزد شخصیات اور ادارے کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، جبکہ ان افراد پر برطانیہ میں داخلے اور سفر پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں