ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ‘ بس حادثے کی ہلاکتوں میں مزید اضافہ

انقرہ : ترکیہ میں بس کے خطر ناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس کے جان لیوا حادثے میں ابتدائی طور پر 9 افراد جاں بحق، جس میں 26 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی تھیں۔ مذکورہ حادثے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں مزید کچھ افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تاہم مزید ہلاکتوں کی حتمی اطلاعات ابھی آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ بس دھند اور بارش کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری تھی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ مسافر بس تیکر داغ سے اناطولیہ جا رہی تھی۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں