ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں چھٹیوں پر جانے والی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر جاں بحق

جاپان میں چھٹیاں گزارنے آئی ایک آسٹریلوی سیاحہ چیئرلفٹ میں پھنسنے کے بعد ہلاک ہو گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق وسطی جاپان کے مشہور سیاحتی مقام ہاکوبا ویلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چھٹیاں گزارنے آئی 22 سالہ آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک ہو گئی، یہ واقعہ سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ کے علاقے میں پیش آیا، جو اپنی برفانی خوبصورتی اور سنو بورڈنگ کے لیے عالمی سطح پر مشہور ہے۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ چھٹیوں کے لیے جاپان آئی تھی۔ دوران تفریح، اس کا بیگ پک چیئرلفٹ میں پھنس گیا اور وہ ہوا میں لٹک گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس دوران اس پر دل کا دورہ پڑا، جس کے فوراً بعد ریزورٹ حکام کو اطلاع دی گئی، ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر بدقسمتی سے وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاپانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہنے کی بات کی ہے تاکہ حادثے کی تمام وجوہات سامنے آ سکیں۔

ہلاک ہونے والی سیاح سنو بورڈنگ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھی اور جاپان کی برفباری کے موسم میں یہ علاقہ عالمی سیاحوں کے لیے ایک کشش کا مرکز رہتا ہے۔ ہر سال ہزاروں غیر ملکی سیاح یہاں برف کے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں، مگر یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں میں حفاظتی اقدامات کی اہمیت ناقابلِ نظرانداز ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں