ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور : بسنت پر ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی

لاہور میں بسنت کے موقع پر ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں کی ٹیک آف اور لینڈنگ کے پیشِ نظر ایئرپورٹ کے اطراف پتنگ بازی ممنوع ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں نادرا آباد، گلشنِ علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اور کیو میں بھی پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ کو بھی ممنوعہ علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد شہریوں میں پتنگوں کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں